جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیوایم سے معاہدہ، سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایم کیوایم پاکستان سے معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاہدے کی نکات پر عملدرآمد جاری ہے،

معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔سندھ کابینہ کے 2 وزیر آئندہ چند دنوں تک مستعفی ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔یاد رہے ایم کیو ایم پی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی اور قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے مشترکہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے 18 نکاتی معاہدے کو “چارٹر آف رائٹس کا نام دیا گیا تھا۔اس سے قبل پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے کی توثیق کی تھی۔معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے ، کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم مشاورت سے لگانے کی بھی توثیق کی گئی۔پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبیکیشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…