جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا میں ڈیزل ختم ، مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (آن لائن) سری لنکا میں اقتصادی بحران شدید ہوگیا۔ کولمبو میں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں تاریخ کا بدترین اقتصادی بحران جاری ہے۔ ملک میں ایندھن ختم ہوگیا ہے اوردواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

دارالحکومت کولمبو میں غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے کھڑے فوجی ٹرک کوبھی آگ لگا دی۔مظاہرین نے صدرسے استعفی دینے کا مطالبہ کیا اورحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔سری لنکا کی حکومت کی جانب سے تیل کمپنیوں کو عدم ادائیگی کے باعث ڈیزل ختم ہوگیا ہے۔ حکومت نے پورے ملک میں روزانہ 10 گھنٹے بجلی بند رکھنے کااعلان کیا ہے۔ملک میں دواؤں کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے۔سری لنکا میں صدر راجا پکسا کے بڑے بھائی وزیراعظم، ایک چھوٹے بھائی وزیرخزانہ جبکہ دوسرے چھوٹے بھائی وزیرزراعت ہیں۔ سری لنکن صدرکے بھتیجے وزیرکھیل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…