جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دیدیا

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔شاداب نے

بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے۔شاداب نے ٹوئٹ میں ٹیم کی کوشش اور فاسٹ بولر زکو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھی سراہا۔انہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے اچھا آغاز کیا ،افتخار اور خوشدل نے پرسکون انداز میں میچ کو ختم کیا۔شاداب نے شائقین کو امید دلائی کہ یقین رکھیں ہم بحیثیت ٹیم سخت محنت کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی تھی۔آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 اوورز میں4 وکٹوں پر حاصل کیا تھا، کپتان بابر اعظم 114 جب کہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…