جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

استنبول،آیا صوفیہ کی مسجد میں88سال بعد نمازِتراویح کی واپسی

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی)ترکی کے اعلی مذہبی ادارے نے استنبول کی تاریخی جامع مسجد آیاصوفیہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 88 سال کے بعد پہلی مرتبہ نمازتراویح ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

ترکی کے مذہبی عبادات کی نگرانی کے ذمے دار سرکاری ادارے دیانت کے سربراہ علی عرباس نے ایک بیان میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم 88 سال کے بعد پہلی مرتبہ مسجد میں اس رمضان میں نماز تراویح کے لیے اہلِ ایمان کا خیرمقدم کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ میں پہلی نماز ترایح کی امامت کرتے ہوئے اس خوب صورت لمحے کا مشاہدہ کروں گا۔دیانت نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے جمعہ، ہفتہ یا اتوار کوآغاز کی صورت میں پہلی نمازتراویح آیاصوفیہ میں ادا کی جائے گی۔ترکی نے اس مشہور تاریخی عمارت کو،جو پہلے عجائب گھر کے طور پراستعمال ہورہی تھی،2020 میں دوبارہ مسجد میں تبدیل کر دیا تھا، لیکن گذشتہ دوسال کے دوران میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر وہاں نماز تراویح ادا نہیں کی جاسکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…