جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ تجویز پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض اہم رہنماؤں کی جانب سے ایک مشاورتی اجلاس میں دی گئی ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق جس مشاورتی اجلاس

میں یہ تجویز دی گئی اس کی صدارت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ مشاورتی اجلاس میں بعض رہنماؤں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جاری اجلاس میں ہی پیش کی جائے۔ذرائع کے مطابق تجویز کے حامی اراکین کا مؤقف تھا کہ اس طرح اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع نہیں کرانی پڑے گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے مانگی جانے والی آرا پر چند رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر اس موقع پر یہ عمل شروع کیا تو پھر تاخیری حربوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ مشاورتی اجلاس میں طے کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم لانے سے متعلق دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…