لاہور( این این آئی)پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سیاسی رابطوں میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے ، پی ٹی آئی ہم خیال ( چھینہ گروپ ) کے 14اراکین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار چوہدری پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ تحریک انصاف او
ر مسلم لیگ (ق) کے نامزد وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے چھینہ گروپ کے ارکان اسمبلی غضنفر عباس چھنیہ ،عامر عنایت شاہانی، علی رضا خان خاکوانی ،اعجاز سلطان بندیشہ ،محمد احسن جہانگیر، گلریز افضل گوندل، خواجہ داد سلیمانی ،سردار محی الدین کھوسہ ،کرنل (ر)غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی ،سردار شہاب الدین سیہڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان اور غلام علی اصغر خان لہری نے ملاقات کی ۔جس میں پنجاب میں حکومت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کے روز بھی چھینہ گروپ سے حمایت کیلئے ملاقات کی تھی جس میں چھینہ گروپ نے حتمی فیصلے کے لئے چوبیس گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔ گزشتہ روز چھینہ گروپ نے ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی کی کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔