اسلام آباد (آن لائن) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس دو سو ارکان دیکھ کر شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں_ اصل بات کیوں نہیں مانتے کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ عدم اعتماد کے بغیر گھر جانے کا راستہ بتایا جائے_ اپنے بیان میں انہوں نے کہا اگر ایسا ہو جائے تو کہاں گئی آپ کے خلاف عالمی سازش اور آپ کے قتل کی غیر ملکی منصوبہ بندی ۔ انہوں نے کہا عمران خان عالمی سازش کو کبھی بزدار کی تبدیلی اور کبھی پرویز الہی کو نامزد کر کے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں_آخری جھوٹ عالمی سازش کے بیانیے پر قوم سے معافی مانگیں تو فوری اپوزیشن فوری الیکشن کی شکل میں راستہ دے سکتی ہے۔