واشنگٹن(این این آئی)ایک اعلی امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی درآمدات میں اضافے کی وجہ سے بھارت کوبڑے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک اعلی امریکی عہدیدار نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ امریکہ روس کے خلاف عائد پابندیوں کو زیادہ سختی سے نافذ کروانے کے لیے کئی
اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ امریکہ کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں کہ بھارت روس سے تیل خریدے بشرطیکہ وہ اسے ڈسکاونٹ پر خرید رہا ہو اور درآمدات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ نہیں ہورہی ہوں۔ درآمدات میں معمولی اضافہ سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔