منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

ن لیگ نے عمران خان کے لیے نئے عہدے کی تجویز دے دی

datetime 31  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنمارانا تنویر حسین نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد عمران خان چیئرمین پی اے سی بننا چاہیں تو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر نے کہا کہ عمران خان کو چیئرمین پی اے سی بننے کا مشورہ نہیں دے رہا بلکہ یہ ان

کا حق ہے، ہمیشہ سے یہی پریکٹس رہی ہے ، پر ان کی عادت نہیں کام کرنے کی، عمران خان کام کرتے تو آج اس حد تک نہ پہنچتے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کی ٹریننگ اللہ ہی کرے ، تین سال تو ان کی ٹریننگ ہوئی نہیں، ہماری کوشش ہے انتخابات جلد از جلد ہوں، فیصلہ متحدہ اپوزیشن کرے گی، بڑے میاں کی اجازت سے پرویز الٰہی کو وزرات اعلیٰ کی آفر کی تھی۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کیلئے اللہ خیر کرے ، وہ یک طرفہ چلتے آئے ہیں، چیئرمین نیب نے حکومت کے اسکینڈلز کی طرف مڑ کر دیکھا بھی نہیں، انتخابی اصلاحات اور نیب میں بہتری لانا ہماری ترجیحات ہوں گی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کیلئے باعزت راستہ یہ ہے کہ آپ مستعفی ہوجائیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے اپنی اننگز کھیل لی ہے، آپ کو شکست ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ایک وزیر سے خود خط لکھوایا، خط کا معاملہ قومی سلامتی کا معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی اجلاس کا نہ کوئی دعوت نامہ ملا نہ اس اجلاس کی ضرورت ہے، یہ کرسی پر چپک کر ہر ایک پر حملے کر رہا ہے۔موجودہ سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں ایک اہم شخصیت نے وزیر ِاعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پیغام دیا ہے۔اپوزیشن ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اپوزیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے واحد فیس سیونگ ‘استعفیٰ’ تجویز کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لے تو میں اسمبلی تحلیل کر دوں گا۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…