جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

ملک کے اکثر شہروں میں ٹیلی نار کی سروس بند ہوگئی وجہ کیا بنی ؟کمپنی کی جانب سے ابتدائی تفصیلات جاری

datetime 31  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے اکثر شہروں میں موبائل کمپنی ٹیلی نار کی سروس بند ہوگئی ، جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 3بجے کے قریب اکثر شہروں میں ٹیلی نار کے سگنل غائب ہونا شروع ہوئے اور اب مکمل بند ہو

گئے ہیں ، جس کی وجہ سے ٹیلی نار کے صارفین کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اس حوالے سے کمپنی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں اس کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے ، کمپنی کے مطابق ”ہمارے سروس فراہم کرنے والے نیٹ ورکس میں متعدد آپٹیکل فائبرکٹنے کے باعث کئی مقامات پر ہماری خدمات کو متاثر کیا ہے۔ہماری ٹیمیں خدمات کی مکمل بحالی اور اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہیں۔ ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو ہونے والی عارضی تکلیف پر افسوس ہے!”دوسری جانب وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں 3 نیوکلیئر پاور پلانٹس کی ٹرپنگ سے کچھ علاقوں میں بجلی کی عارضی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔وزارت توانائی کے مطابق چند گھنٹوں میں ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 3 نیوکلیئر پلانٹس میں ٹرپنگ کے باعث بجلی شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تاہم چند گھنٹوں میں بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ گزشتہ 12 گھنٹوں سے ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…