اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 183 سے تجاوز کرگئی

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی، آن لائن) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے بعد پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔کرنسی مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی رہی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی کے بعد

182 روپے 28 پیسے پر ٹریڈ ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر 39 پیسے مہنگا ہوکر 182 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 183 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں 28 فروری کو 177 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو عدم اعتماد سے خطرات لاحق ہونے اور اتحادی جماعت کی جانب حکومت کا ساتھ چھوڑ دینے کے باعث سیاسی سطح پر ہلچل مچ جانے کے بعد سرمایہ کاروں نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا جس کی وجہ سے مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 100پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44400پوائنٹس سے کم ہو کر44300پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ47.74فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے دوران مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا تھا اور43900پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تھا تاہم مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے حکومتی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری سے انڈیکس44300پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 101.14پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44438.70پوائنٹس سے گھٹ کر44337.56پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 60.25پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 16983.32پوائنٹس سے کم ہو کر16923.07پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30379.47پوائنٹس سے گھٹ کر30372.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے

سرمائے میں1ارب82کروڑ3لاکھ69ہزار706روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب82ارب99کروڑ27لاکھ85ہزار158روپے سے گھٹ کر74کھرب81ارب17کروڑ24لاکھ15ہزار452روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو7ارب روپے مالیت کے34کروڑ41لاکھ35ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو7ارب روپے مالیت کے 26کروڑ89لاکھ11ہزار

حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 354کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،169میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ84لاکھ ،غنی گلوبل 3کروڑ11لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ99لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ83لاکھ اور ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ58لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میض کے بھائو میں500.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے حصص کی قیمت بڑھ کر12000.00روپے ہو گئی اسی طرح 90.00روپے کے اضافے سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5500.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اوسوکا پاک کے بھائو میں 19.12روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر235.88روپے ہو گئی اسی طرح 14.58روپے کی کمی سے پیکیجز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت گھٹ کر428.27روپے پر آ گئی ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…