جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کانگو میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ واقعہ کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہ چل سکا

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ فرائض پر

تعینات پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر 29 مارچ کو ایک آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہیلی کاپٹر میں 6 پاکستانی فوجیوں سمیت اقوام متحدہ کے 8 امن دستے سوار تھے،واقعہ کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ واقعہ کے متاثرین کے ساتھ اپنی گہری اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزارت خارجہ اور نیویارک میں پاکستان کا مستقل مشن میتوں کی جلد از جلد وطن واپسی اور حادثے کی تفصیلات کے لیے اقوام متحدہ کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنی دیرینہ اور مسلسل شراکت پر فخر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 1960 کے بعد سے ہمارے 200,000 سے زیادہ فوجیوں نے دنیا کے تقریباً تمام براعظموں میں اقوام متحدہ کے 46 مشنز میں بہادری کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…