جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کیخلاف پہلا ون ڈے جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کیخلاف پہلا ون ڈے جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا، آل رانڈر مچل مارش انجری کے باعث ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کی فٹنس میں بہتری نہیں آسکی جس

کے باعث آل رائونڈر پاکستان کیخلاف سیریز میں مزید اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے اور وطن واپسی کے لیے دبئی روانہ ہو رہے ہیں ۔واضح رہے کہ مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران ہپ انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔قبل ازیں آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ بھی کہنی میں درد جب کہ ایشٹن اگر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی بیٹر میتھیو رنشا لاہور پہنچ گئے ہیں اور کورونا کی تشخیص کیلئے ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے، ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہیں جو 31 مارچ اور یکم اپریل کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ بھی ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…