منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بھاری مارجن سے شکست دے دی

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آسٹریلیانے پاکستان کوپہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 88رنزکے بھاری مارجن سے شکست دے کر3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزمیں 1-0سے برتری حاصل کرلی،امام الحق کی سنچری بھی رائیگاں چلی گئی،آسٹریلیاکے ٹریوس ہیڈنے شاندارسنچری بنائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے، آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر313 رنز بنائے جواب میں پاکستان کی ٹیم45.1 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرآسٹریلیاکوپہلے کھیلنے کی دعوت دی۔اوپنرز ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 110 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد ایرون فنچ 23 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد بین میک ڈرموٹ نے ٹریوس ہیڈ کا ساتھ کیا اور مجموعی اسکور 171 رنز تک پہنچایا جس میں ٹریوس کی جارحانہ سنچری بھی شامل تھی۔ٹریوس کی اننگز کا خاتمہ 72 گیندوں پر تین چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی عمدہ اننگز کے بعد ہوا۔جب ٹیم کا اسکور 209 رنز پر پہنچا تو 55 رنز بنانے والے میک ڈرموٹ کی اننگز اختتام کو پہنچی اور وہ رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ٹریوس ہیڈ اور میک ڈرموٹ کے علاوہ آسٹریلیا کا کوئی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا اور مارنس لبوشین 25، مارکس اسٹوئنس 26، ایلکس کیری 4 اور شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ٹیم کے بڑے اسکور میں کیمرون گرین کے 40 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا اور وہ ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔ حارث رؤف اور زاہد محمود نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ 314رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے45.2اوورز 225 رنز بنائے اوراس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

اننگز کے آغاز میں فخر زمان جلد آؤٹ ہوئے لیکن بعد میں کپتان بابراعظم اعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور بہترین پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 120 رنز پر پہنچا تو بابر 72 گیندوں پر 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل صرف3 رنز بناسکے۔ایک طرف سے پاکستانی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب سے امام الحق نے سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے کے بعد ٹیم کو جتوا نہ سکے۔

امام 96 گیندوں پر 103 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ خوشدل شاہ 19 اور رضوان نے 10 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شکار کیے، اس کے ساتھ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ اور سوئپسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…