پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

چند ووٹوں کیلئے  پاکستان کا بہترین وزیر اعلیٰ بھی قربان کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے طنزیہ لہجے میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کے متعلق کہا جاتا تھا کہ پنجاب کے یہ بہترین وزیرِ اعلیٰ ہیں، انہیں بھی قربان کر دیا گیا، عمران خان کا سرپرائز بزدار صاحب کو ملا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چند ووٹ حاصل کرنے کیلئے وزیرِ اعلیٰ

کو قربان کر دیا گیا، کسی کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، نقصان آنے جانے والوں کا ہوتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن )لیگ کے خلاف بنائے گئے کیسز عوام کے سامنے رکھیں، پی ٹی آئی کی کرپشن کے سیکڑوں کیس ہیں جن میں اربوں کی کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کا حساب بھی ہو گا تاہم عوام کے سامنے ہو گا، پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں اپنی جماعت کے 11 بندے قربان کر دئیے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس حکومت سے نجات ملے گی اور عوام کے مینڈیٹ سے نئی حکومت وجود میں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ (ق )لیگ ایک جماعت ہے، اس کا اپنا فیصلہ ہے، ہم نے بھی ق لیگ کو دعوت دی تھی، کل کو ق لیگ جب عمران خان کا بوجھ اٹھا کر عوام کے پاس جائے گی تو پتہ چل جائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد ملک کے لیے پیش کی جاتی ہے، حکمرانوں کی آنکھیں بند ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ حالات کیا ہیں۔

4 سال سے عمران خان نے ہر معاملے پر یو ٹرن لیا ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان بلیک میل نہیں ہوتے، یو ٹرن لیتے ہیں، غلط بیانی کرتے ہیں، ان کی خود مختاری وہیں ختم ہو جاتی ہے جب وہ جلسوں میں خط لہراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر وزیرِ اعظم ہمیں بتا دیں کہ فلاں بندے یا فلاں ملک نے دھمکی دی ہے تو پورا ملک ان کے ساتھ ہو گا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی

میں جا کر بتائیں کہ انہیں خط ملا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ایک ایٹمی طاقت کو کوئی دھمکی دے رہا ہے تو یہ معمولی بات نہیں، جب تک نظام آئین کے مطابق نہیں ہو گا ملک ایسے ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی کو ٹیلی فون کال نہیں آئی، چوہدری پرویز الہٰی کو دی گئی کسی آفر کا علم نہیں ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان

کے پاس چند دن باقی ہیں، ہم پر کرپشن کا مزید کوئی جھوٹا کیس بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مفاد اور کرسی کی جنگ نہیں لڑ رہے، فیصلے متحدہ اپوزیشن کرتی ہے، ملک کے اگلے وزیرِ اعظم شہبازشر یف ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں غیر آئینی مداخلت میں کمی ہوئی ہے، جلد عوام کے مینڈیٹ کی حکومت وجود میں آئے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…