خاندان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ق میں بھی پھوٹ پڑ گئی

28  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق میں پھوٹ پڑ گئی، چوہدری برادران میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے،چوہدری شجاعت حسین نے گھر پر ہونے کے باوجود حکومتی وفد سے ملاقات نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین حکومت کے ساتھ مزید چلنے کو تیار نہیں سالک حسین، حسین الٰہی نے بھی حکومت کے ساتھ چلنے سے انکار کردیا وفاقی وزیر مونس الٰہی عمران خان کا ساتھ دینے کیلیے بضد ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی مونس الٰہی کی ضد کی وجہ سے کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکے مونس الٰہی چوہدری شجاعت حسین کو بھی اپنی بات پر قائل نہ کرسکے ق لیگ کے حتمی فیصلے میں مونس الٰہی رکاوٹ بن گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی حکومتی پیشکش قبول کرنے پر مسلم لیگ ق کے اندرونی اختلافات کی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کے فیصلے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ق لیگ کے 5 ووٹوں میں سے 4 ووٹ اپوزیشن کاساتھ دینے کوتیارہیں، صرف مونس الٰہی کا ووٹ وزیراعظم کے حق میں جانیکاامکان ہے۔ذرائع ق لیگ نے بتایا کہ چوہدری برادران گھر کے دروازے بندکرکے سر جوڑ کربیٹھ گئے ہیں۔طارق بشیرچیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دینے سے پہلے چوہدری شجاعت سے اجازت مانگی تھی۔ ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت اور طارق بشیرچیمہ ہرحال میں ن لیگ کیساتھ چلنے کے حامی ہیں جبکہ پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی ہرحال میں عمران خان کیساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔ذرائع ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت صبح احتجاجاً حکومتی وفدسے ملاقات میں شریک نہ ہوئے، ان کامؤقف تھا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دینا تو ملاقات کیوں کریں؟

ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد سے ملاقات مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت کو اعتمادمیں لیے بغیرکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری وجاہت اورچوہدری سالک حسین والد کے مؤقف کے حامی ہیں۔ذرائع ق لیگ نے بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے پرویزالٰہی سے شدید اظہاربرہمی کرکے ایم کیوایم اور بی اے پی سے ملاقات سے انکارکیا اور وہ دوپہر میں ناراض ہوکر چوہدری برادران کے گھر سے چلے گئے تھے جبکہ چوہدری وجاہت حسین بھی ناراض ہوکرگھر سے چلے گئے۔دوسری جانب چوہدری سالک حسین نے چوہدری برادران میں اختلافات کی تردید کی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…