اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس، گیدڑ فورس سے بھی بدتر ثابت ہو گی،عمران خان ذہنی طور پر شکست قبول کر چکا ہے، پوسٹ عدم اعتماد تحریک کامیابی کے بعد کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے،ہم بھی الیکشن میں
تاخیر نہیں چاہتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سیاسی تبدیلی کو حق و باطل کی جنگ بنا دیا ہے تو دوسری طرف شام کو اتحادیوں کی منتیں بھی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کوئی غیر آئینی اقدام نہیں ،آپ نئے نئے بہانوں سے اجلاس سے بھاگ رہے ہو اور سپریم کورٹ جا رہے ہو ،دوسری طرف روزانہ جلسوں میں گالم گلوچ کر رہے ہو کہ میں بڑا خطرناک ہو جاؤں گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم آپ کو جانتے ہیں جتنے خطرناک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے نجی میڈیا کو کوریج سے روکا ، عمران نیازی 11 ہزار کرسیوں سے دس لاکھ لوگوں سے خطاب کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا، عدم اعتماد کی تحریک آئینی و قانونی کام ہے، یہ ایک جمہوری کام ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کو تاخیر سے بلایا، تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2018 میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے زیادہ ووٹ لئے، ۔ انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس گیدڑ فورس سے بھی بدتر ثابت ہوگی، وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ بجٹ کے بعد ہم الیکشن کرانا چاہتے ہیں، ہم بھی الیکشن میں دیر نہیں کرسکتے ۔