جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ دینے کی حامی بھر لی

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، آن لائن) میاں نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ دینے کی حامی بھر لی، نجی ٹی وی جیو نیوز نے ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ن لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائے گی۔ میاں نواز شریف نے جلد الیکشن کرانے کی شرط پر وزارتِ اعلیٰ دینے کی حامی بھری ہے، نئے انتخابات تین سے چھ ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے (ق) لیگ کو وزارت اعلی دینے سے انکار کر دیا۔وزیراعظم کاکہنا ہے کہ ق لیگ ہو یا ایم کیو ایم بلیک میلنگ سے کوئی عہدہ نہیں دوں گا،عثمان بزدار وزیر اعلیٰ رہے گا ورنہ پنجاب اسمبلی ہی نہیں رہے گی۔ ایسے میں پنجاب چوہدری پرویز الٰہی یا ن لیگ کو کیوں د یں اس سے اچھا ہے کہ اسمبلی تحلیل کردوں۔ وزیراعظم نے اپنے فیصلے سے متعلق سیاسی کمیٹی کو آگاہ کر دیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کردیاہے اور اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں۔ کپتان کا موقف ہے کہ اگر ہماری مرکز میں حکومت نہیں بچتی تو پنجاب میں بھی نہیں بچے گی۔ ایسے میں پنجاب چوہدری پرویز الٰہی یا ن لیگ کو کیوں دین اس سے اچھا ہے کہ اسمبلی تحلیل کردوں۔ ق لیگ ہو یا ایم کیو ایم بلیک میلنگ سے کوئی عہدہ نہیں دوں گا۔ عثمان بزدار وزیر اعلی رہے گا ورنہ پنجاب اسمبلی ہی نہیں رہے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے اگر ہمارے پاس کچھ نہیں رہے گا تو اپوزیشن کو بھی نہیں ملے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کررکھی ہے وزیراعظم کا گرین سگنل ملتے ہی تحلیل کردی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی بعض اراکین کے منحرف ہونے پر تحلیل کردیا جا ئے گا ۔ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی سمیت سب کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ذرائع کامزید کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد قبل از وقت انتخاب کی طرف جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…