جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہومیوپیتھی پر سائنسی تحقیقات میں جانب داری کا انکشاف

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

ویانا / نارتھ کیرولائنا(این این آئی)ایک طویل مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ہومیوپیتھی پر بیشتر سائنسی تحقیقات میں جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، مثبت نتائج پیش کرنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آج بھی دنیا میں کروڑوں لوگ جدید طب (ماڈرن میڈیسن)یعنی ایلوپیتھی کے مقابلے میں ہومیوپیتھی پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں لیکن سنجیدہ طبی ماہرین کو اس طریقہ علاج پر

شدید اعتراضات بھی ہیں۔یہ ماہرین ہومیوپیتھی کو نہ صرف غیر سائنسی قرار دیتے ہیں بلکہ یہاں تک کہتے ہیں کہ ہومیوپیتھک دوائوں کا اثر محض نفسیاتی (پلاسیبو)ہوتا ہے جبکہ وہ حقیقی معنوں میں مریض کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں۔پچھلے سو سال کے دوران ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی سچائی معلوم کرنے کیلیے سیکڑوں سائنسی تحقیقات ہوچکی ہیں لیکن اب تک ہومیوپیتھی کے اصل یا جعلی ہونے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔نئے مطالعے میں امریکا اور آسٹریا کے ماہرین نے گزشتہ بیس سال میں ہومیوپیتھی پر کی گئی درجنوں سائنسی تحقیقات میں اختیار کیے گئے طریقوں اور پیش کردہ نتائج کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔جائزے سے معلوم ہوا کہ 2000 سے 2013 کے دوران ہومیوپیتھی طریقہ علاج کی باضابطہ (رجسٹرڈ)طبی آزمائشوں (رینڈمائزڈ کلینیکل ٹرائلز)میں سے صرف 46 فیصد کے نتائج ہی شائع کروائے گئے۔ہومیوپیتھی کے بارے میں شائع شدہ لیکن رجسٹریشن کے بغیر انجام دی گئی طبی آزمائشوں کی شرح اب تک نامعلوم ہے۔اس مطالعے میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ہومیوپیتھی سے متعلق 91 فیصد طبی آزمائشیں یا تو غیر شائع شدہ ہیں (38فیصد)یا پھر ان کی رجسٹریشن ہی نہیں کروائی گئی (53 فیصد)۔علاوہ ازیں رجسٹرڈ کلینیکل ٹرائلز میں سے 75 فیصد کے ابتدائی نتائج میں یا تو جزوی ترمیم کی گئی یا پھر وہ مکمل طور پر ہی تبدیل کردیئے گئے۔رجسٹریشن کے بغیر کی گئی طبی آزمائشوں میں علاج کے اثرات زیادہ نمایاں اور اکثر مثبت دیکھے گئے۔اس مطالعے کی روشنی میں ماہرین نے کہا کہ ہومیوپیتھی کے بارے میں طبی آزمائشوں کے شائع شدہ نتائج اصل تحقیقات کا منتخب حصہ ہیں جن میں مثبت نتائج ہی زیادہ بیان کیے گئے ۔اگرچہ اس مطالعے میں ماہرین نے ہومیوپیتھی طریقہ علاج کو جعلی تو قرار نہیں دیا ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ ہومیوپیتھی دواں کی طبی آزمائشوں کے نتائج ترتیب دیتے وقت جانتے بوجھتے ہوئے جانب داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور مثبت نتائج پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…