اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

والد کیخلاف بچوں کی نازیبا تصاویر رکھنے کی تحقیقات، میگھن مارکل کا ردِعمل سامنے آ گیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ، امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے والد تھامس مارکل کے خلاف بچوں کی نازیبا تصاویر رکھنے کے الزامات پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق میگھن کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل جونیئر نے فلپائن کے شہر سیبو میں والد کے گھر سے ہزاروں مبینہ نازیبا تصاویر برآمد ہونے کا دعوی کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلپائن کی پولیس اس معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے جبکہ امریکی تحقیقاتی ادارے بھی معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو میگھن مارکل نے اس معاملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والی خبروں سے شدید پریشان ہوں اور میری ہمدردیاں متاثرہ بچوں کے ساتھ ہیں جنہیں نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ والد سے دوری اور اپنے بچوں سے ان کا رابطہ روکنے کا فیصلہ بچوں کی حفاظت کے لیے کیا تھا۔میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ حکام دیگر خاندانوں کے بچوں کی حفاظت کے لیے بھی وہی اقدامات کریں گے جن اقدامات کی میں اپنے بچوں کے لیے توقع رکھتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…