جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شوبز شخصیات کا عمران خان کو ”گھبرانا نہیں ہے“ کا مشورہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے امر بالمعروف جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو گھبرانا نہیں ہے کا مشورہ دیا ہے۔متعدد معروف شوبز شخصیات نے وزیر اعظم کو اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی اور لوگوں کو ان کی حمایت

کیلئے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا۔سپر اسٹار شان شاہد نے عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور ٹوئٹ کی کہ پاکستان نے آواز بلند کردی کہ انہیں وہ لیڈر چاہیے جو اسے ترقی کی راہ پر آگے لے کر جائے۔شان شاہد نے آئی اسٹینڈ ود عمران خان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور لکھا کہ ان کے لیڈر کو کوئی بھی پارلیمنٹ سے باہر نہیں لے کر جا سکتا۔شان شاہد گزشتہ دو دن سے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کرتے دکھائی دئیے اور انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پی ٹی آئی چیئرمین کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔اداکار بلال قریشی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کو ‘گھبرانا نہیں ہے’ کا مشورہ بھی دے ڈالا۔سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کی اور لکھا کہ انہوں نے اپنے کپتان کو خدا کی امان میں دے دیا۔ڈراما نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر نے بھی پی ٹی آئی کے دارالحکومت میں ہونے والے جلسے کے موقع پر خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے خود کو غیر سیاسی شخص قرار دیا تاہم ساتھ ہی عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا اور لوگوں سے بھی ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیو کو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر جاری کیا گیا، انہوں نے تشہیری ویڈیو میں دو سیاسی خاندانوں کو ملک کی معیشت اور سیاست پر قابض بھی قرار دیا۔ان کی طرح سینئر اداکار فیصل قریشی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کی تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرنے سمیت حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

سینئر اداکار فرحان علی آغا نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں تشہیری ویڈیو جاری کیا، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ایمان کی جنگ قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں شرکت کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔سینئر اداکار ہمایوں سعید نے بھی عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کی اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ان کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئیں۔

گلوکار سلمان احمد نے بھی پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان اور خان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…