جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن اور ایتھرئیم کی قدر میں کمی

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں آئل تنصیبات پر حوثیوں کے میزائل اور ڈروں حملوں سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 120 جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 112 ڈالر ہو گئی۔یورپی کمیشن کی

صدر ارسولا وان ڈیرنے برسلز میں امریکی صدر کے ساتھ نیوز کانفرنس کی ، بولیں کہ یورپی یونین روس کے متبادل امریکا سے مہنگی گیس نہیں خریدے گی۔ یورپی کمیشن خود گیس خرید کر ممبران میں تقسیم کرے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کا امریکا سے 15 بلین کیوبک میٹر گیس خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا۔وزیر توانائی قطر سعد الکعبی نے امریکی ٹی وی کو انٹر ویو میں کہا کہ یورپ کے لئے روس کی گیس کا کوئی متبادل نہیں۔ یورپی منڈی میں روسی قدرتی گیس کو تبدیل کرنا ممکن نہیں۔ عالمی منڈی میں کل گیس کا 40 فیصد روس سے آتا ہے۔ قطر روس کے تیل اور گیس کے شعبے پر پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ روس پرپابندیوں اور شرح سود میں اضافہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری متاثر ہو ئی۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 153 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار 861 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس 22.54 پوائنٹس کی کمی سے 14 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1957 ڈالر ہو گئی۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت 25 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار پانچ ڈالر پر آ گئی۔ پلاڈئیم کی فی اونس قیمت 187 ڈالر گر کر 2 ہزار 343 ڈالر پر آ گئی۔کرپٹو کرنسی بٹ کوائن اور ایتھرئیم کی قدر میں کمی ، بٹ کوائن کی قدر 57 ڈالر کی کمی سے 44 ہزار 279 ڈالر ہو گئی۔ ایتھرئیم کی قدر 2 ڈالر کی کمی سے تین ہزار ایک سو ڈالر ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی قیمت میں کمی ،ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت 43 ڈالر کی کمی سے ایک ہزار پانچ سو تینتالیس ڈالر ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…