منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا اکبر ایس بابر کو فارن فنڈنگ کیس سے الگ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اکبرایس بابر کو فارن فنڈنگ کیس سے الگ کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے معاملے

پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔اسد عمر نے پارٹی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے درخواست دائرکی، جس میں کہا گیا کہ فنڈز کی تفصیلات صرف الیکشن کمیشن کو بتانے کے پابند ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پرپی ٹی آئی کاجواب اکبرایس بابرکوابھی نہ دیاجائے اور اکبر ایس بابر کو اس کیس سے الگ کیا جائے۔درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے درخواستیں مسترد کیں، انہیں منظور کیا جائے، تحریک انصاف نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر کی گئی درخواستوں کو مسترد کرنے کے فیصلہ چیلنج کیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا 15 مارچ کا حکم کالعدم قرار دے اور رجسٹرار آفس درخواست کو 28 مارچ کے لیے مقرر کر دے الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں ہے،ایڈمنسٹریٹواتھارٹی ہے۔درخواست کے ساتھ حکم امتناع کے لئے بھی متفرق درخواست میں منسلک کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…