جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے نامعلوم مقام پر منتقل کئے گئے اہم ریکارڈ کی منتقلی کی وجوہات سامنے آ گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن) ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے نامعلوم مقام پر منتقل کئے گئے اہم ریکارڈ کی منتقلی کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں ریکارڈ کی منتقلی کی خبریں منظر عام پر آنے کے باعث ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے اور افسران نے ایک دوسرے کو شک کی

نگاہوں سے دیکھنا شروع کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ سے منتقل کئے گئے ریکارڈ کا تعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی علاقہ تونسہ شریف سے ہے اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منتقل کیا گیا ریکارڈ کروڑوں روپے کی کرپشن سکینڈلز سے ہے جن کی تحقیقات محکمہ اینٹی پرپشن کر چکا ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن ان سکینڈلز میں ملوث تونسہ شریف بلدیہ کے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کر چکا ہے لیکن ایوان وزیر اعلیٰ نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ الٹا کرپشن سے متعلق رپورٹوں کو دبا رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک ایوان وزیر اعلیٰ سے منتقل کئے گئے ریکارڈ میں 15کروڑ روپے مالیت کی کرپشن اور تونسہ شریف کے کئے جاری کئے گئے 5کروڑ روپے مالیت کے بیل آئوٹ پیکیج میں پائی جانے والی مبینہ کرپشن بارے معلومات سامنے آئی ہیں جن کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن کر چکا ہے اور وہ اپنی رپورٹ پیش کر چکا ہے جس میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی سمیت فنڈز کے بے جا استعمال کے الزامات عائد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…