اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ،اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی
جس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پہنچایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔بعد ازاں اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خیرسگالی کاپیغام لیکرایم کیوایم پاکستان کے پاس گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پیغام تھاآپ ہماریدوست ہیں ساتھ چلتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم وفدکیساتھ خوشگوارماحول میں بات ہوئی،ہماری ایم کیوایم سے ملاقات مثبت اورمفیدرہی۔ انہوںنے کہاکہ وفدمیراپیغام ایم کیوایم پاکستان قیادت تک پہنچائیگی،ایم کیوایم وفدنے واضح طورپرکہاپی پی کیساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایم کیوایم وفدنیواضح کہا پیپلزپارٹی غلط بیانی کررہی ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن )نے بھی ایم کیو ایم کے مطالبات مان لئے اور مردم شماری، بلدیاتی قانون کو آئینی تحفظ دینے پر اتفاق ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے وفد کی ایم کیوایم رہنماؤں سے رات گئے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی، دونوں جماعتوں میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے ایم کیو ایم کے وفاق سے متعلق مطالبات کو مان لیا ہے، ملاقات میں مردم شماری اور بلدیاتی قانون کو آئینی تحفظ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سرکلر ریلوے اور کے فور سمیت دیگر اہم نکات پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات کو مسودے کی شکل میں لایا جائے گا، ایم کیوایم ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر شپ اور وزارت ہمارے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے۔گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول نے ایم کیو ایم کے مطالبات مان لئے تھے اور کمیٹیاں تشکیل دے دی، کمیٹیاں نکات پر پیشرفت اورعمل کے لیے اقدامات اور روڈ میپ تیار کریں گے۔ذرائع پیپلز پارٹی نے کہا تھ کہ سندھ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ملکر چلنا ہوگا، آئینی طریقے سے جو چیزیں بہتر کی جاسکتی ہیں ان کو کیا جائے گا۔بعد ازاں آصف زرداری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ میرٹ پرملازمتیں دیناچاہتیہیں کیونکہ سندھ میں تمام ملازمتیں میرٹ پردے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو ملازمتوں میں40فیصددینیکی مخالفت کرتے ہوئے بلدیات سے متعلق معاملات بھی مل کر طے کرنے کی پیشکش کی تھی۔