جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپریل میں نئے آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم کا بڑا اعلان

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپریل میں نئے آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، تعیناتی نومبر میں ہونی ہے، پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی عدم استحکام پھیلا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد قانونی اور سیاسی معاملہ ہے

اس کا سامنا کریں گے، ضمیر فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں، اتحادیوں کیساتھ رابطے میں ہیں، سارے کارڈ آخری دن سامنے آئیں گے، نمبرگیم آخری اوورتک چلے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی عدم استحکام پھیلا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد قانونی اور سیاسی معاملہ ہے اس کا سامنا کریں گے، ضمیر فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں۔عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر آخری وقت تک پتا نہیں چلے گا، کتنے لوگ آتے ہیں، یہ اسی دن معلوم ہو گا، اتحادیوں کیساتھ رابطے میں ہیں، سارے کارڈ آخری دن سامنے آئیں گے، نمبرگیم آخری اوورتک چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ پر امید ہوں الیکشن جلد ہوں یا بدیر پوری طرح تیارہیں، عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی ہو اس کے لئے تیارہوں، جیسے بھی سیاسی حالات کا سامنا ہو ہم کبھی بھی اداروں سے متعلق اس نہج پرنہیں جائیں گے، جیسے ماضی کی حکومتیں جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر میں ہونی ہے، اپریل میں آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…