جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپریل اور مئی کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دے دی

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپریل اور مئی کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی ماہانہ خوردہ قیمتیں نہایت غیر مستحکم ہیں، خوردہ قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دو گنا بڑھ چکی ہیں۔ بتایاگیاکہ جنوری میں قیمتوں میں تقریباً 1351 ڈالر فی ٹن نمایاں اضافہ ہوا ہے۔حکومت کا پام آئل کی قیمتوں میں اضافے اور رمضان میں متوقع کمی سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلہ کیا اس حوالے سے وزیر خزانہ نے اپریل اور مئی کیلئے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق خوردنی تیل کی درآمد پر ٹیکس میں چھوٹ کا اقدام مختصر مدت کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق فیصلے کا مقصد صارفین کو خوردنی تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے، گھی اور کھانے کے تیل کی ملک کی سالانہ طلب کا 90 فیصد درآمدات پر منحصر ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی چینی کی پیداوار 75 لاکھ ٹن ہو گی ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملکی چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کا اضافہ کا امکان ہے ،پاکستان دوبارہ اضافی چینی کی پیداوار رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ،اس وقت ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت 81 روپے فی کلوگرام ہے،ملک میں چینی کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں خاصی کم ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…