اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

پاکستان کو شکست ، آسٹریلیا نے سیریز جیت لی

datetime 25  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی، آسٹریلیاکے عثمان خواجہ سیریزکے بہترین کھلاڑی قرار پائے پیٹ کمنز میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے ،اس طرح ہوم گرائونڈپرپاکستان کو آسٹریلیاکے ہاتھوں مسلسل دوسری سیریزمیں شکست ہوئی ہے،1998میں کھیلی گئی سیریزمیں بھی

آسٹریلیانیپاکستان کو ایک صفر سے شکست دی تھی ۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 73 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی۔آسٹریلیا کو دن کی صبح کامیابی کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور عبداللہ شفیق گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر ہی 27رنز بنا کر چلتے بنے۔اس کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے تجربہ کار اظہر علی آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 105 تک پہنچا دیا۔اسی مرحلے پر نیتھن لائن کو سئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اظہر علی وکٹ گنوا بیٹھے، فیلڈ امپائر نے پاکستانی بلے باز کو آئوٹ قرار نہیں دیا لیکن آسٹریلیا نے ریویو لیا جس پر اظہر کو کیچ آئوٹ قرار دیا گیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد امام کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کو فورا ہی تیسرا نقصان اٹھانا پڑا اور امام 70 رنز بنانے کے بعد لائن کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔فواد عالم اور بابر نے اسکور کو 165 تک پہنچایا ہی تھا کہ پیٹ کمنز نے بائیں اوورز کے بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ آسٹریلین کپتان کے اگلے اوور میں محمد رضوان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے ساجد خان کریز پر آئے لیکن دوسری جانب کپتان اہم موقع پر طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 55 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں ساجد خان بھی ساجد خان بھی مچل اسٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کو کیچ دے بیٹھے، اس وقت ٹیم کا اسکور 213 رنز تھا۔اس کے بعد مہمان ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہوتے چلے گئے اور آخری تین بیٹر بھی مجموعی اسکور میں محض 22 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آئوٹ ہوگئی۔یوں پاکستان کی پوری ٹیم 235 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور پہلے دونوں ٹیسٹ میچز ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا نے آخری میچ میں 115 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔بہترین بالنگ پر پیٹ کمنز کو میچ کا اور عثمان خواجہ کو شاندار بلے بازی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان 1998 میں بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز 0-1 سے ہار گیا تھا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز 227 رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…