جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے، تہلکہ خیز پیشنگوئی

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے بایر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 27مارچ کے جلسے کی پوری تیاری ہے ،کارکنان پرجوش ہیں، 27 مارچ کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان اہم خطاب کریں گے ،

ووٹنگ سے ایک دن پہلے یا ووٹنگ کے وقت عمران خان اہم کارڈ سامنے لائیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پوری قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے، عدم اعتمادکی جب ووٹنگ ہوگی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، اپوزیشن کو ان کا مطلوبہ نمبر حاصل نہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اور عمران خان دو تہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے، قوم جاگ گئی اپوزیشن کو برا نہیں کہتے جو ہمارے لیے کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جلسوں کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ قانون کے مطابق جو جلسہ کرنا ہیآجائے، قانون کیخلاف کچھ کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔فیصل جاوید نے کہا کہ 27مارچ کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے کہ اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ جائیں گی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جس نے سیاست کرنی ہے کیا وہ عوام کیخلاف جاسکتا ہے، عوام کے خلاف جانے والے کی سیاست ختم ہوجائیگی، پاکستان کے عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جلسے کیلئے ہمیں ڈونیشن دے رہے ہیں، آج وہ جذبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک کے وقت تھا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم الیکشن سیہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، عمران خان نے ایکشن لیکراپنے ایم پی ایز کو فارغ کیا، پیسے کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے ہم نے کوشش کی، سپریم کورٹ اس لیے آئے ہیں تاکہ ہارس ٹریڈنگ ختم ہو۔سینیٹر پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوریت جمہور سے ہوتی ہے، جس نے عمران خان کینام پرووٹ لیااس کوترجمانی کرنی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…