پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

 وہ موبائل فونز جن پر واٹس ایپ چلنا چند روز میں بند ہوجائے گا، کمپنی نے اعلان کردیا   

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) 31مارچ 2022کو ان موبائل فونز پر واٹس ایپ چلنا بند ہو جائے گا ،ان موبائل فونز کی لسٹ جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق 31مارچ 2022کو ان موبائل فونز پر واٹس ایپ کی سروس معطل ہو جائے گی ۔

نجی ٹی وی 24نیوز کی رپورٹ کےمطابق کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سپامنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہیں۔   کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2، ایل جی آپٹمس ایف 3کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6ایس پلس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک اہم فیچر لانچ کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی بڑی پریشانی دور ہو جائیگی۔واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر صارفین کیلئے متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت فون کے علاوہ چار دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔واٹس ایپ کے سربراہ کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہوجائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی یعنی اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے فون کی ضرورت نہیں ہوگی۔فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ اور اآئی فون کے کچھ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں ہر کوئی اس فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…