جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے منوں گوشت جلایا جاتا ہے یہ بات پوری ذمہ داری سے کر رہا ہوں،شہباز شریف

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے مرغیوں کا منوں گوشت جلایا جاتا ہے اور وہ یہ بات پوری ذمہ داری سے کر رہے ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خبردار کیا ہے کہ اگر پیر کے روز کوئی غیر آئینی عمل دہرایا تو پھر ہر حربہ استعمال کریں گے

اور دما دم مست قلندر ہوگا جب کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے آئندہ سیشن میں عمران خان سابق وزیراعظم ہوجائیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر نے پھر پی ٹی آئی کے ورکر کی طرح قانون اور روایات کو پاؤں تلے روند دیا، 8 مارچ کو قرارداد جمع کرائی گئی جس کے بعد 14 دن میں اسپیکر اجلاس بلانے کا پابند تھا، 22 تاریخ کو تاریخ ختم ہونا تھی، او آئی سی کا اجلاس 22 اور 23 کو تھا، ہم نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا کہ ان دنوں میں لانگ مارچ کریں گے نہ احتجاج، وہ ہمارے مہمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو کیا مشکل تھی وہ 21 مارچ سے پہلے اجلاس بلا سکتے تھے، یہ قانونی معاملہ تھا لیکن اسپیکر نے عمران نیازی سے مل کر سازش کی، وہ آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں فاتحہ خوانی کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پر کھڑا ہوا، بات تو دور کی بات، اسپیکر نے دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا، وہ اٹھ کر چلے گئے، اسپیکر کا یہ کردارتاریخ میں سیاہ الفاظ میں قائم رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ممبران کی فاتحہ روایت ہے لیکن قانون اور آئین روایت سے بالاتر ہے، آج بہت اہم موضوع تھا، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھا،روایات اپنی جگہ لیکن قانون کی پابندی کرتے ہوئے تحریک کو ٹیک اپ کرتے اور ووٹنگ کراتے، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی، اسپیکر نے پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا گھناؤنا کردار ادا کیا جس کو پوری قوم ہمیشہ برے الفاظ میں یاد رکھے گی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کیاہم موڑ پر ہے، قوم کی نظر پارلیمان پر لگی ہے مگر آپ دھاندلی دھونس کے ذریعے آئین کو مجروح کریں اور اپنی من مانی کریں اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اب پیر کے روز اجلا س دوبارہ بلایا ہے، ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں اسپیکر نے پھر ایسا عمل کیا جو غیر آئینی ہوا تو ہم ہر آئینی قانون و سیاسی حربہ استعمال کریں گے

تاکہ عدم اعتماد کی حرمت کو برقرار رکھیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اسد قیصر عمران نیازی کے اسٹوج ہیں، وارننگ دیتا ہوں پیر کے روز اس طرح کی حرکت کی تو ہم سے کوئی نہ پوچھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم مقا بلے سے بھاگ رہے ہیں، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا، فاتحہ کا بہانہ تھا، جون 2012 میں جب وزیراعظم کا الیکشن ہونا تھا

تب بھی فوزیہ وہاب کا انتقال ہوا لیکن ہم نے فاتحہ پڑھی مگر جو آئینی ذمہ داری تھی وزیراعظم کا الیکشن وہ بھی پوری کی لیکن اسپیکر عمران کے سہولت کار بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پیش کی تو دن میں ہی خوف نظر آیا، سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا، یہ ہر وہ حربہ استعمال کررہے ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے یہ بھاگ سکیں، یہ کیسا کپتان ہے جو پچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے مگر ہم متحد ہیں، ہم انہیں نہیں بھاگنے دیں گے اور یہ کب تک بھاگ سکتے ہیں، عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے، یہ اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، اب جیسے ہی اگلا سیشن شروع ہوگا عمران خان سابق وزیراعظم بن جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…