جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

متحدہ اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست دیدی

datetime 25  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست جمع کروا دی۔اپوزیشن کی جانب سے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروائی گئی۔جن اپوزیشن ارکان کی جانب سے

درخواست جمع کروائی گئی ان میں سردار ایاز صادق، محسن داوڑ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر اور شزہ فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر صاحب کے کمرے کو جانے والے دروازے پر تالا لگا ہے، اسپیکر صاحب کے چیمبر میں جانے والی لفٹ بھی بند ہے، ہم سیکرٹری اسمبلی کو علی وزیرکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کرا آئے ہیں، علی وزیر کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں۔محسن داوڑ نے کہا کہ ہم ہر بار علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے تازہ درخواست جمع کراتے ہیں، علی وزیر معزز ممبر قومی اسمبلی ہیں اور اجلاس میں شرکت کرنا ان کا قانونی حق ہے۔دوسری جانب ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جن ارکان اسمبلی سے ہم نے رابطہ کیا ہے کسی کوئی دبائوکی شکایت نہیں کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جن ارکان اسمبلی سے ہم نے رابطہ کیا ہے ،کسی کوئی دبائوکی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم سے کچھ نہیں ہو گا، وہ ایسی باتیں کرتا رہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کنٹینر پر چڑھ کر روزانہ سر پرائز دیتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پاس کوئی سرپرائز نہیں ،یہ صرف لوگوں کو دوکھا دینے کیلئے ایسے باتیں کررہا ہے ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی اگلی منزل اڈیالا جیل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…