اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی‘ شہبازشریف کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط‎

datetime 25  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی، 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اور اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی گئی جس کے بعد فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسز ملنے چاہیے تھے تاہم ایسا نہیں کیا گیا، چند ارکین کو 19 مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی

، آئین کے مطابق آپ 14 دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمے دار تھے ۔ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام خط لکھ دیا جس میں آٹھ مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ۔ خط میں کہاگیاکہ اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی گئی ،فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسز کو ملنے چاہیے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ خط میں کہاگیاکہ چند ارکین کو انیس مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی ،آئین کے مطابق آپ چودہ دن میں اجلاس طلب کرنے کے زمے دار تھے تاہم آپ نے اپنی آئینی زمے داری پوری نہیں کی ۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم اور وزراء اور حکومتی رہنمائوں کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد سیکرٹری داخلہ ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کے نام خط لکھ دئیے۔ جمعہ کو سامنے والی تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف کی جانب سے خط 24 مارچ کو لکھا گیا، خط میں کہاگیاکہ جیسا کے آپ کو معلوم ہے اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پالیمنٹ میں جمع کرائی،اسی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی۔ خط میں کہاگیاکہ تحریک عدم سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آئین اور قانون واضح ہے،ہر رکن قومی اسمبلی کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہو سکے۔ خط میں کہاگیاکہ زیراعظم وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے مشیران کے علاوہ بعض دیگر ذمہداران نے اراکین کو روکنے سے متعلق بیان دے رکھے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ اس ضمن میں غیر پارلیمانی زبان بھی استعمال کی جا رہی ہے،وزیراعظم نے ایک جلسے میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکی بھی دی کہ انہیں دیکھ لونگا۔ خط میں کہاگیاکہ وزیر اعظم نے ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا بیان دے رکھا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کو ان لوگوں کے درمیان سے گزر کر جانا ہوگااس سلسلے میں خون ریزی کا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…