اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی ویگنوں اور بسوں کو سکریپ کرنے کا فیصلہ

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پشاور میں ٹریفک اژدھام کو کنٹرول کرنے کے لئے بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ٹرانس پشاور، ضلع انتظامیہ، پی ڈی اے، محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی بی آر ٹی روٹ پر چلنے والے

باقی ماندہ 264 بسوں اور ویگنوں کو تحویل میں لے کر سکریپ کرنے کے لئے ٹرانس پشاور، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی اے، محکمہ ٹرانسپورٹ،اور ٹریفک پولیس کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں بسیں اور ویگنوں کو تحویل میں لینے اور مالکان کو جلد از جلد معاوضہ ادا کرنے و اسکریپ کرنے کے لئے ون ونڈو آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ون ونڈو آپریشن کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر میں 5 محکموں کے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ دفتر قائم کردیا گیا یکم اپریل کو بی آر ٹی روٹ پر کوئی بس یا ویگن نظر نہ آئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پشاور میں ٹریفک اژدھام کو کنٹرول کرنے کے لئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، سیکرٹری آر ٹی اے طارق حسن، ڈائریکٹر پی ڈی اے عبدالغفور، ٹریفک پولیس اور ٹرانس پشاور کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں ٹرانس پشاور کی جانب سے کمشنرپشاور ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی 409 بسوں کوتحویل میں لے کر اسکریپ کیا جا چکا ہے جبکہ ان بسوں کے مالکان کو معاوضہ بھی ادا کر دیا گیا ہے چند ناگزیر وجوہات کی بنا پراس وقت 264 بسیں اورویگنیں بی آر ٹی روٹ پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ اور جی ٹی روڈ پر شدید ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود نے اس ضمن میں اقدامات کرنے والے تمام محکموں بشمول ضلعی انتظامیہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے یکم اپریل تک بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کو تحویل میں لینے مالکان کو جلد از جلد معاوضہ ادا کرنے اور تحویل میں لیے گئے بسوں اور ویگنوں کو فوری اسکریپ کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کے احکامات جاری کیے کمشنر پشاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ پشاور میں ٹریفک کے اژدھام کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے لئے یکم اپریل سے قبل ہر صورت بی آر ٹی روٹ کو تمام ویگنوں اور بسوں سے پاک کیا جائے اس مقصد کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کیدفتر میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جائے گا جس میں تمام متعلقہ پانچ محکموں ذمہ دار افسران موجود ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…