جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد جماعت اسلامی کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی) معتبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ جما عت اسلامی نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے،فیصلےپرعمل کیاگیاتو عمران خان کوفائدہ اوراپوزیشن جماعتوں کودھچکالگے گا۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطا بق جما عت اسلامی کی قیادت نے اپوزیشن جما عتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی

حمایت کیلئے کئے گئے رابطوں پر غور کے بعد فیصلہ کرلیا ہے کہ جما عت اسلامی سے تعلق رکھنے والے واحد رکن قومی اسمبلی مو لا نا عبد الاکبر چترالی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہیں گے۔ اگر اس فیصلہ پر عمل کیا گیا تو عملی طور پر اس کا فائدہ وزیر اعظم عمران خان کو ہوگا کیونکہ تحریک کی حما یت میں172ووٹ لینا متحدہ اپو زیشن کی ذمہ داری ہے۔اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے کل ووٹ162ہیں جن میں سے ایک کم ہونے سے بہر حال اپو زیشن کو دھچکا لگے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کو مائنس عثمان بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کے لیے حکومتی ٹیم میدان میں آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات ہوئی جس میں ترین گروپ کے تحفظات اور شکایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر مراد راس کا وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی رابطہ ہوا اور حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ترین گروپ کے اراکین نے پرویز خٹک کو وفاقی محکموں کے حوالے سے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین نے ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کی کوشش کی تاہم ترین گروپ کے اراکین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور دوسرے اراکین کے مشورے کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ اور حکومتی ٹیم کے درمیان 48 گھنٹوں میں ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل جیو نیوز کو انٹرویو میں ترین گروپ کے عون چوہدری نے کہا تھا کہ ہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…