بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خبریں چوہدری نثار نے خاموشی توڑ دی ٗ بڑا اعلان

23  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں خفیہ ملاقات کے حوالے ے خبروں کی تردید کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر خبروں اور تجزیہ

میں دی جانے والی ان خبروں کی تردید کر دی جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چوہدر ی نثار علی خان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ ان دنوں اپنے حلقے میں اپنے حامیوں سے ملاقات کررہے ہیں ان کی نہ تو بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا پروگرام ہے ،اس حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایسی خبریں جاری کر نے سے پہلے تصدیق کر لی جانی چاہئے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ دو تین روز قبل ہی سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ بنا کر مختلف شخصیات کے حوالے سے ان سے منسوب بعض باتوں کی کھل کر تردید چکے ہیں اور قانونی ماہرین سے مشورہ کیا ہے ،اس ضمن میں ایف آئی اے سے ایسے جعلی اکائونٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائیگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر یہ خبریں دی جارہی تھیں کہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے تحریک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم نے انہیں عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…