ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لوئر دیر میں جلسہ کرنا گلے پڑ گیا ٗ وزیراعظم عمران خان پر بھاری جرمانہ عائد

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر(ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللہ نے وزیر اعظم عمران خان پر جرمانہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو 22 مارچ تک 50ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ،فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کے ساتھ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید ، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے روکنے کے باوجود سوات کے جلسے میں شرکت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کیا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…