جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کے وہ دو ہتھیار جن سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل سکتی ہے، نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کار و سینئر صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس صدارتی ایمرجنسی کا اختیار موجود ہے جس سے اپوزیشن بیک فٹ پر چلی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ایسی ویڈیوز بھی ان کے پاس ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ستائیس مارچ کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے بہت سی باتیں ہو رہی ہیں کہ عمران خان اس دن صدر کے ذریعے ایمرجنسی لگا دیں گے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رات کو صدارتی حکم جاری ہو گا کہ حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لئے ایمرجنسی لگائی جاتی ہے۔ دوسری جانب نجم سیٹھی نے نیا دور یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ سب تیار رہیں وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت ملک میں ایمرجنسی لگا سکتے ہیں، نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا عمران خان کو جب محسوس ہوا کہ اب وہ قانونی طریقے سے نہیں بچ سکتے تو ملک میں ایمرجنسی لگا دیں گے اور اس کے بعد اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا۔فواد چوہدری، بابر اعوان، خسرو بختیار، شہزاد وسیم، حماداظہر، شبلی فراز، فرخ حبیب، عامر ڈوگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر فروغ نسیم بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین اسمبلی

کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی

کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ وہ اور ان سمیت 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں،اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ارکان یہاں آنا چاہتے ہیں اور ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…