جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے سمجھوتہ نہیں کریں گے، مراد سعید

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا کو باور کرایا ہم کسی کے غلام نہیں ہیں وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے ،سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ایک انٹرویومیں مرادسعید نے کہا کہ پاکستان کامقدمہ ہرقیمت پر لڑیں گے ،ملک کیلئے ہرقسم کی

لڑائی کیلئے تیار ہیں، عمران خان کے مخالفین کرپٹ، کیس ختم ہو چکا ،آصف زرداری اور نوازشریف کی مجبوریاں ہیں کپتان کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سب سے بڑا مطالبہ ہی یہ تھاکہ ہمیں این آراودیدی اپوزیشن تو یہ چاہتی ہے کہ ان کے کیسز ختم کردیں ہمیں نہ پکڑیں ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کسی طرح نیب کو بند کر دیں، اپوزیشن بیرونی فنڈنگ سے تحریک عدم اعتماد لارہی ہے ان کو بیرون ممالک سیفنڈنگ ہورہی ہے۔مرادسعید نے کہا کہ عمران خان اسلامی ممالک کو متحدکرنے جا رہا ہے اسلامی ممالک کو متحد کرنے سے کچھ لوگوں کوتکلیف ہورہی ہے،22 اور 23 مارچ کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اسلام آباد آ رہے ہیں اور فضل الرحمان اجلاس والے دن لانگ مارچ کرکے کیاپیغام دیناچاہتے ہیں یہ تو اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کامقدمہ لیکرگئے عمران خان کی آواز پر ہی اسلاموفوبیا کیخلاف قراردادمنظور کی گئی لیکن شہبازشریف کہتے ہیں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی کیاضرورت تھی ہمیں شہید کیا جا رہا تھا کسی اور جنگ میں شراکت دار کیوں بنیں، عمران خان ملک کی خودداری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…