جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

پٹرولیم قیمتیں برقرار لیکن عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کتنا بوجھ برداشت کررہی ہے؟ یقین کرنا مشکل

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ کمی اور بجٹ تک قیمتیں اسی سطح پر برقرار رکھنے کے اعلان کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی کیوں کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ سیاسی محاذ آرائی کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ بجٹ تک نہیں بڑھائی جائیں گی۔روس یوکرین جنگ کے آغاز پر تیل کی عالمی قیمتیں 94 ڈالر فی بیرل تھیں جو اب 112 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہیں۔ جنگ کی وجہ سے ڈیزل کے عالمی ذخائر میں بھی کمی آئی ہے اور یہ 2008 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل عالمی ذخائر میں کمی کے پیش نظر پہلے ہی حکومت کو ملک میں ڈیزل کی ممکنہ قلت سے خبردار کرچکی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت مارچ کے دوسرے نصف میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 34.10روپے اور فی لیٹر پیٹرول پر 22.28 روپے اور مجموعی طور پر 28ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد حکومت نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کوفی لیٹر 2.28 روپے پرائس ڈیفرینشیئل کلیم (پی ڈی سی)دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے او سی اے سی نے مسترد کردیا تھا۔پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کو وزیراعظم کے فیصلے کی روشنی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز / آئل ریفائنریز کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سبسڈی/ پی ڈی سی کے لیے پی ڈی سی ریسیوایبل اور ایک تا چار نومبر 2021 کے بقایاجات کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…