اسلام آباد (آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مشورہ دیا ہے کہ حالات اتنے خراب نہیں ہیں جیسے میڈیا دکھا رہا ہے، ٹینشن ہورہی ہو تو ٹی وی کم دیکھیں۔ انہوں نے کہا
شیخ رشید اور ڈپٹی اسپیکر قائم سوری نے سیاسی تقاریر کیں، میرے عہدے کا تقاضہ کچھ اور ہے،اووسیز پاکستانیز سے زیادہ پاکستان کا درد کوئی نہیں سمجھ سکتا،آج کے اس عشائیے کا مقصد اووسیز کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہا سمندر پار پاکستانی پوری دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت زندہ ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمان میں بہت کم اکثریت کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیز کیلئے کام نہیں کرسکے سینیٹ میں موجودہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ اووسیز کیلئے ون ونڈو کی سہولت شروع کی جائے، حالات اتنے خراب نہیں ہیں جیسے میڈیا دکھا رہا ہے۔ آپ کیلئے مشورہ ہے کہ اگر ٹینشن ہورہی ہو تو ٹی وی کم دیکھیں۔عمران خان پہلا لیڈر ہے جس نے اپنے لوگوں اور اسلاموفوبیا کی بات کی۔