بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

طویل انتظار کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے گھبرانا نہیں ہے پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)طویل انتظار کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے گھبرانا نہیں ہے پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔گھبرانا نہیں ہے کا مختصر ٹیزر دسمبر 2021 میں جاری کیا گیا تھا جبکہ اس کی شوٹنگ 2020 میں ہی شروع کردی گئی تھی۔فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے

اور مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے۔ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ صبا ء قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ٹریلر میں صبا ء قمر کو فلم کے مرکزی ولن یعنی نیئراعجاز کی ہونے والی بیوی کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں صبا ء قمر کا کردار سب سے مختلف ہوگا۔ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ صبا ء قمر کو ٹرائی اینگل محبت میں دکھایا جائے گا یعنی وہ ممکنہ طور پر سید جبران اور زاہد احمد کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔ٹریلر میں ایکشن، کامیڈی اور رومانس سمیت جنگ، برے اور بھلے لوگوں کے درمیان لڑائی اور مجبوریوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم میں سینئر اداکار سہیل احمد نے صبا ء قمر کے والد کا کردار ادا کیا ہے جو کہ سرکاری افسر ہوتے ہیں مگر ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے دو ہی خواب ہوتے ہیں کہ ایک تو ان کا اپنا گھر ہو اور دوسرا ان کی اکلوتی جوان بیٹی کی شادی ہوجائے۔ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم میں آئٹم سانگ بھی شامل ہوں گے اور اس میں شائقین کو خوب لڑائی بھی دیکھنے کو ملے گی۔جے بی پروڈکشن اور جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں زاہد احمد، صبا قمر، سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان ، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔فلم کو پہلے ہی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور ٹریلر میں بھی اسے میٹھی عید پر پیش کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…