لاہور(این این آئی)سیمنٹ مینو فیکچررز نے پچاس کلو سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 120 روپے تک اضافہ کر دیاجس سے اس کی قیمت 750 سے بڑھ کر 870 روپے ہو گئی۔سیمنٹ ڈیلرز کے مطابق سیمنٹ کی طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی کر کے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے گٹھ جوڑ کر کے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے تاکہ قیمتیں بڑھیں۔ سیمنٹ ڈیلرز کے کوئلے کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود سیمنٹ مہنگا کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ کمپنیوں کی جانب سے سیمنٹ کو بوری 1000 روپے تک کرنے کا خدشہ بڑھ پید اہو گیا ہے۔