منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

خواجہ سرا کے ہاں بچے کی پیدائش پوری دنیا دنگ رہ گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ریان سینڈرسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے ہر سننے والے کو دنگ کردیا۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریان کی عمر 24 سال ہے جو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کا رہائشی ہے۔

اپنے انٹرویو کے دوران ریان سینڈرسن نے انکشاف کیا کہ اس کی پیدائش بطور لڑکی ہوئی تھی لیکن بعدازاں اسے اپنے اندر کچھ غیر معمولی تبدیلیوں کا احساس ہوا جس کے بعد اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروائی تاہم جنس تبدیلی کا نواں مرحلہ تھا جب ریان کا حمل ٹھہر گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے ریان کو بتایا تھا کہ اگر اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروالی تو بچے کی پیدائش ممکن نہیں ہوسکے گی جس کے بعد ریان سینڈرسن نے بچوں کی پیدائش کیلئے اپنے اہم اعضاء کو ختم کروانے کا ارادہ چھوڑ دیا۔ریان کے مطابق اس سارے عرصے میں وہ مردانہ جنسی ہارمون ‘ٹیسٹوسٹرون’ لیتا رہا لیکن جب اسے پتا چلا کہ وہ امید سے ہے تو اس نے فوری طور پر یہ ہارمون لینا بند کردیا۔ تاہم ہارمون لینے کے اس مذکورہ عرصے کے دوران ہی توقع کے خلاف ریان کے ہاں خوشخبری آئی جس کے بعد اس کے ہاں بیٹے ‘ہینڈرک’ کی پیدائش ہوئی جس کی عمر اب 2 سال ہے۔ریان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتا ہے کہ مستقبل میں اس کے ہاں مزید بچے ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…