بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دل کی بہت بڑی خواہش تھی آپ سے ملاقات ہو جائے،اداکارہ ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کی معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

انسٹا گرام سائٹ پر چند منٹوں کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ریما خان اور مولانا طارق جمیل کو ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل کو اپنے سامنے پا کر بے حد خوش نظر آ رہی ہیں۔ریما خان نے کہا کہ دل کی بہت بڑی خواہش تھی اْن کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہو جائے، جس پر مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ آپ کی یہ دعا میرے گھر آ کر قبول ہوئی ہے۔اس کے جواب میں ریما خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا مقدر ہے کہ میں آپ کے گھر میں آ کر آپ سے ملی ہوں۔‘مولانا طارق جمیل کی جانب سے ریما خان سے کھانا پلیٹ میں نکالنے کا کہا گیا جس پر ریما خان نے پہلے مولانا طارق جمیل کو کھانا لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ’میرے تو ہاتھ کانپ رہے ہیں، آپ بسم اللّٰہ کریں۔‘2 منٹ سے زائد وائرل ہوتی اس ویڈیو میں ریما خان مولانا طارق جمیل سے درس اور اسلام کی تعلیم دینے کے لیے وقت بھی مانگ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…