لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ نہیں ہونے جارہا ، کیوں گھبرائے ہوئے ہو، میں اور پارٹی آپ کے ساتھ ہیں بغیر کسی خوف کے کام کریں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خا ن کی گورنر چوہدری سرور، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ نہیں ہونے جارہا، کیوں گھبرائے ہوئے ہو۔وزیراعظم کا اندازمخاطب دیکھ کر اجلاس کے شرکاء مسکرادئیے ۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنراوروزیراعلی کوارکان قومی اسمبلی کے ساتھ رابطے بڑھانے جبکہ عثمان بزدارکوارکان اسمبلی کی شکایات دورکرنے کی ہدایت کی ۔ وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی اورمیں آپ کے یساتھ ہوں،بغیرکسی خوف کے کام کریں۔