منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

جمعیت علمائے اسلام کے دو ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا ،خود اپنے شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں،شیخ رشید احمد

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے دو ارکان قومی اسمبلی کو ہم نے گرفتار نہیں کیا ،خود اپنے شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار نہیں کریں گے، ان کی کمپنی کی مشہوری نہیں ہونے دیں گے،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گا، جو تشدد کریگا اسے کچل دیا جائیگا، عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی ،

عمران خان سرخرو ہو کر نکلیں گے ، یہ شکست کھائیں گے ، مولانا فضل الرحمن اور شیخ رشید کی جان کو خطرہ ہے ۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاست میں کہتے ہیں سیانی بلی کھمبا نوچے ،ان سے 172بندے اکٹھے نہیں ہورہے ، ان کوراہ فرار چاہیے ، یہ جھتے لے کر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انصار لاسلام تحلیل ہو چکی ہے ، کسی کو پرائیویٹ ملیشیا رکھنے کی اجاز ت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پچاس، ساٹھ لوگوں نے دھاوابولا ہے ، پھر پارلیمنٹ لاجزگئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مولانا جمال الدین کو گرفتار نہیں نہیں کیا وہ شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں ، دونوں لوگوں کی کوئی گرفتاری نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ پرائیویٹ ملیشیا ہے ان کے19 لوگ ہمارے پاس ہیں ، راستے میں آنے ورالوں کو بھی روکیں گے ۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ اس ملک میں عمران خان نے سخت معاشی اقتصادحالات میں آزاد خارجہ پالیسی دی ، وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں ہے ، روس اور یوکرین کی لڑائی میں حصہ نہیں بنیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ذو الفقار علی بھٹو زر داری نے لیاقت باغ میں خارجہ پالیسی کا کیا کیا ؟ ۔ وزیر دادخلہ نے کہاکہ عمران خان ملک کو آگے لیکر جاناچاہیے ، عدم اعتماد آئینی حق ہے ، اسپیکر نے ابھی اجلاس بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،انہوں نے 172آدمی لانے ہیں ،

پچھلے دو مہینے سے اس ملک میں انتشار اور خلفشار کی فضا پیدا کی جارہی ہے ، انشاء اللہ عمران خان سرخرو ہو کر نکلیں گے ، یہ شکست کھائیں گے ، انہوںنے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں نہ لینا ورنہ قانون آپ کو ہاتھ میں لے گا ، قانون سے آگے کوئی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارہ کہو سے ایک گروپ پکڑا ہے ، دو آدمی کی جانوں کو خطرہ ہے وہ مولانا فضل الرحمن اور شیخ رشید ہیں ، آصف زر داری اور شہبازشریف کو کچھ نہیں کہنا ،

شیخ رشید اور فضل الرحمن پر تین تین خود کوش حملے ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 22مارچ کو او آئی سی کانفرنس ہورہی ہے، 23مارچ کو پاک فوج کوپریڈ ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ انڈیا کے میزائل کو میاں چنوں میں گرایا گیا ہے ، یہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے ، پاکستان میں بحران پیدا نہ کریں ،جس دن عدم اعتماد لائیں گے میں نے کہا ہے عمران خان کے فالورز بھی آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ کسی ایم این اے کو گرفتار

نہیں کیا ،یہ شوق سے تھانے میں بیٹھے ہوئے ہیں ، انہوںنے کہاکہ پولیس پر تشدد کیا گیا ہے ، سر کاری گاڑیوں کی ہوا نکالی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا بڑا احترام ہے مگر آپ قانون کو ہاتھ لینگے تو کوئی لحاظ نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ چاروں چیف سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ جو قانون کیؒو ہاتھ لینے کی کوشش کرے اسے قانون ہاتھ میں لے ۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ انصار الاسلام کا ہے ، سیاست کر نے کیلئے دوسری پارٹیاں آگئی ہیں ،

ساری قوم کے سامنے کہنا چاہتا ہوں عدم اعتماد آپ کا حق ہے اس کا حترام ہے ، یہ عمران خان کیلئے تحریک اطمینان ہو نے جارہی ہے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں ، گھیرائو کی بات کررہے ہیں ، گھیرائو سے پہلے 101سے ایک مرتبہ سوچنا ، جو بھی تشدد کریگا اسے کچل دیا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ہم کوئی رکاوٹ نہیں ، جب قانون کو ہاتھ میں لینگے تو پھر چیخیں نہ مارنا ، آپ پھنسیں گے ، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے ،آپ اپنی بیوقوفی کی وجہ سے ساری

زندگی نادم رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز میں پچاس لوگوں کے کپڑائے تبدیل کرائے گئے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ناکے پر موجود اہلکاروں کو انصار الاسلام کے کارکنوں کو نہیں جانے دینا چاہیے تھا،انہیں معطل کیا ہے ، اس کے خلاف چارج شیٹ ہونی چاہیے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے لاٹھیاں تیلوں میں ڈبو کے رکھی ہوئی ہیں ، ہم نے تو کوئی لاٹھی نہیں چلائی ۔ انہوںنے کہاکہ اگر انہیں پولیس پراعتبار نہیں تو رینجرز اور ایف سی دے دیتا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…