ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

اتنے تو بلڈ گروپ نہیں جتنے پی ٹی آئی میں سے گروپ نکل آئے ہیں پی ٹی آئی کی اندرونی توڑ پھوڑپر عوام کے دلچسپ میمز

datetime 9  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے ، پارٹی میں آئے روز اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں ، جہانگیر ترین کے بعد علیم خان گروپ اور پھر تازہ خبر یہ ہے کہ مزید 14ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنا ہم خیال گروپ بنا لیا ہے۔

تحریک انصاف کی موجودہ صورتحال پر عوام کی جانب سے دلچسپ میمز سامنے آرہی ہیں ، سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا ”اتنے تو بلڈ گروپ نہیں جتنے پی ٹی آئی میں سے گروپ نکل آئے ہیں” جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”پی ٹی آئی نہ ہوگئی واٹس ایپ گروپ ہوگیا، ہر تھوڑی دیر بعد ناراض ارکان اپنا علیحدہ گروپ بنا لیتے ہیں، ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ تحریک انصاف میں ہر بندہ اپنے بندے لے کر اپنا گروپ بنا رہا ہے خدشہ ہے خان صاحب کے پاس آخر میں مراد سعید ہی نہ رہ جائے ، ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ”ع سے عمران اسماعیل ع سے عثمان بزدار کو بچانے کیلئے ع سے عمران خان کے حکم پر ع سے علیم خان کو ع سے عدم اعتماد سے روکنے آئیں گے ع سے عارف علوی کے کردار کے باوجود عین ممکن ہے کہ عین موقعہ پر سب عین غین ہو جائے اور ع سے عام انتخابات ہو جائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…