جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مائنڈ گیم کا ماہر ہوں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، وزیراعظم عمران خان

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔ یوٹیوبرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کے ساتھ ہے، فوج چوروں کے ساتھ نہیں جائیگی،

جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا، غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ ہمارے اراکین کو 18 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں، اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے، مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا، اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے، تحریک اعدم اعتماد اپوزیشن کا آخری واردات ہے جو ناکام ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی واردات ناکام ہونے کے بعد 2028 تک یہ لوگ دوبارہ نہیں اٹھ سکیں گے، اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے، ان کے ساتھ عوام نہیں تو فوج کیا ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جمعہ کو دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا عوام کس کے ساتھ ہے، نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، امریکہ اور بھارت کا نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے بیان دیکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…