لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) علیم خان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عثمان بزدار نے اعلیٰ قیادت کو پیغام دے دیا کہ علیم خان بطور وزیراعلیٰ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی کو یہ منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان قابل قبول نہیں کیونکہ ارکان اسمبلی میں بھی ان کے خلاف جذبات ہیں۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ادھر چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ کے مثبت جذبات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے نام تجویز کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب نجی ٹی و ی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہوزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیارہوگئے جبکہ مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔نی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہوگئے، تین سینئر وزرا نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزرا کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے علیم خان کا نام تجویز کیا گیا تاہم مسلم لیگ(ق) کے دونوں سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کے دونوں رہنماؤں نے جواب دیا علیم خان سے بہتر ہے عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔